پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے میں اتوار کو اہم میچ کولمبو میں کھیلا جانا ہے جہاں موسلادھار بارش ہورہی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ اسی برسات کی وجہ سے متاثر ہو۔ بہرحال اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی استدعا پر پلینگ کنڈیشنز میں بڑی تبدیلی کردی گئی۔ 10 ستمبر کو جب پاکستان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کا ایک دوسرے سے ٹکراؤ ہوگا اور ایسی صورت میں بارش ہوگئی تو ایشین کرکٹ کونسل نے میچ مکمل کرانے کے لیے اگلے دن یعنی 11 ستمبر کو مختص کردیا ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے سری لنکا میں بارشوں کے تناظر میں کئی بار اعتراضات اٹھائے تھے اور بارش کی پیش گوئی اور ایونٹ کی ری شیڈولنگ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ یہ پی سی بی کے تحفظات ہی تھے کہ اب میچ کے دوران اضافی دن کی منظوری دے دی گئی ہے۔
Discussion about this post