پیپلز پارٹی کے اس نوٹس کو سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے جاری کیا ہے جس میں پنجاب کے سابق گورنر اور وکیل لطیف کھوسہ سے 7 دن میں اس بات کا جواب طلب کیا گیا ہے کہ انہوں نے پارٹی کی اجازت کے بغیر کسی دوسری پارٹی کے سربراہ کا دفاع کیوں کیا؟ وکلا کی تقریب میں سائفر معاملے پر لطیف کھوسہ نے کیوں ریاستی پالیسی پر تنقید کی، لطیف کھوسی سے دریافت کیا گیا ہے کہ بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ شوکاز نوٹس کے مطابق اگر 7 دن میں کوئی جواب نہیں ملا تو لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائے گی۔
Discussion about this post