سندھ کی نگراں کابینہ کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ مقبول باقر کی صدارت میں ہوا جس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے کراچی میں مزید 6 ماہ تک رینجرز کی تعیناتی کی جارہی ہے ساتھ ہی ر کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کچے کے علاقے میں انٹرنیٹ بند کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ آئی جی سندھ کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ سندھ بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے فیصلہ کن آپریشن کریں۔اس موقع پر آئی جی سندھ نے کابینہ کو بتایا کہ 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئے جن میں سے 207 بازیاب ہوئے ہیں جبکہ 11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے آئی جی کو مغویوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی۔
Discussion about this post