سپریم کورٹ میں آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت ہورہی ہے اور اس موقع پر اس سماعت کو براہ راست نشر کرنے کے کی اجازت مل گئی ہے۔ سرکاری ٹی وی کے ساتھ ساتھ نجی ٹی وی چینلز اب عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کے لیے 5 کیمرے کمرہ عدالت نمبر 1 جبکہ 4 کیمرے مہمانوں کی گیلری میں لگائے جارہے ہیں۔ اسی طرح کیمرا 1 ججز ڈائس کے سامنے وکلا کے روسٹرم کے لیے نصب کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پہلے دن فل کورٹ میٹنگ کا 4 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت التوا، مقدمات اور ترجیحی بنیادوں پر سماعت کے لیے مقدمات کا انتخاب ایجنڈے میں شامل تھا۔ عوامی مفاد کے مقدمات کی کارروائی ٹیلی کاسٹ کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔
نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا بڑا اقدام،ملکی تاریخ میں منفرد سماعت کا آغاز ہونے جارہا ہے۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف سماعت لائیو دیکھانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں لائیو کوریج کا بندوبست کرلیا گیا۔ pic.twitter.com/2Z0zeNNNqP
— Shehzad Ali Raja (@RajaShehzadAli) September 18, 2023
Discussion about this post