سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔ پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں، لہذا چالان جمع کرانے سے پہلے پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کردئے گئے ہیں۔
Discussion about this post