الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کردیا۔ یہ انتخابات اب جنوری کے آخری ہفتے میں کرائے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے آج حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر 2023 کو شائع کی جائے گی۔ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی اور پھر 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔
Discussion about this post