پنجاب کی ڈسٹرکٹ پولیس نے اپنے سوشل میڈیا صفحات پرعمران ریاض خان کی بازیابی اور گھر منتقلی کے بارے پوسٹ شیئرکی ہے۔ عمران ریاض خان کو 9 مئی کے موقع پر گرفتار کیاگیاتھا۔ عمران ریاض خان سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مسقط جارہے تھے کہ ایف آئی اے حکام نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیاتھا۔ گرفتاری کے بعد عمران ریاض خان کو آخری بار تھانہ کینٹ اور پھر سیالکوٹ جیل لے جایا گیا تھا۔ عمران ریاض کے والد نے لاہور ہائی کورٹ میں بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست کی تھی۔ 20 ستمبر کو چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو 26 ستمبرتک پیش کرنے کی مہلت دی تھی۔
Journalist/Anchor Mr.Imran Riaz Khan has been safely recovered. He is now with his family.
صحافی/اینکر عمران ریاض خان صاحب بازیاب ہو چکے ہیں۔ وہ اپنے گھر پہنچ چکے ہیں@OfficialDPRPP @rpogujranwala @PunjabPoliceCPO @GovtofPunjabPK @GovtofPakistan— Sialkot Police (@DpoSialkot) September 25, 2023
Discussion about this post