پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ بھارتی سرزمین پر کھیلنے جارہے ہیں۔ کئی کھلاڑیوں کو وہاں کا تجربہ نہیں لیکن پرعزم ہیں کہ جیت کر ہی واپس آئیں گے۔ بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے میچ کا کوئی دباؤ نہیں۔ فائنل 4 نہیں بلکہ عالمی کپ جیت کر ہی واپس آئیں گے۔ کپتان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ایشیا کپ میں بہتر کارکردگی نہ دکھاپائےلیکن انفرادی طور پر اور ایک ٹیم کے طور پر اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، دونوں ٹورنامنٹ بلکل مختلف ہیں اس لیے اسی کے مطابق منصوبہ بندی کریں گے۔ بابراعظم کے مطابق ٹیم کے پاس اتنا وقت نہیں تھا کہ ہم ورلڈکپ سے پہلے کیمپ لگا سکیں کیونکہ بہت طویل عرصے سے مسلسل کھیل رہے تھے۔ فاسٹ بالر نسیم شاہ کی کمی محسوس کی جائے گی۔ حسن علی کو اس لیے شامل کیا کیونکہ انہیں عالمی کپ کھیلنے کا تجربہ ہے۔ اسپنرز پر خاصی تنقید ہوئی لیکن یہ عام اسپنرز نہیں بلکہ بہترین کارکردگی دکھا کر تنقید کا جواب دیں گے۔
Discussion about this post