عراقی صوبے نینوی میں خوشیوں بھری تقریب اُس وقت ماتم میں بدل گئی جب خوف ناک آگ نے تباہی اور بربادی مچادی۔ 100 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ 150 افراد زخمی ہوئے ۔ 27 ستمبر کو ضلع الحمدانیہ میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 سے 11 بجے کے درمیان آگ بھڑک اٹھی ۔ تقریب میں ہزار کے قریب مہمان تھے۔ دلہا اور دلہن رقص کررہے تھے کہ آتش بازی کی وجہ سے چھت میں اچانک لگی اور چند ہی منٹوں میں چاروں طرف پھیل بھی گئی۔
Could you imagine being at this wedding?
A new video has been released showing the very moment that a fire started at the Iraq wedding this past Thursday in the northern province of Nineveh.
Sadly, over one hundred people lost their lives, and many more suffered injuries after… pic.twitter.com/rThQrTHJAm
— Ed Krassenstein (@EdKrassen) September 28, 2023
مہمانوں کے سروں پر آگ کے شعلے گرے اور کوئی بھی ہال سے باہر نہیں جاسکا۔ جوڑے کی آگ کی وجہ سے ہلاکت نہیں ہوئی تاہم دونوں معمولی جھلس گئے ہیں۔ دلہن کا پورا خاندان تین بھائی، چچا اور کزن آگ کی پلیٹ میں آکر ہلاک ہوئے جبکہ دلہے کی ماں بھی فوت ہوگئی۔ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شادی ہال کے مالک اور3 افراد سمیت عملے کے 10 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو آتش بازی کے ذمہ دار تھے۔ زخمی افراد میں زیادہ تر مکمل طور پر جھلس چکے تھے اور کچھ کے جسم کا 50 سے 60 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔
Discussion about this post