پنجاب بھر میں جہاں گزشتہ کئی دنوں سے آشوب چشم کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا تھا۔ حکومت نے 4 روز کے لیے تمام اسکولز کو بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اب آج سے اسکول پھر سے کھل گئے ہیں۔ اسکولز کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ سختی کے ساتھ ایس او پز پر عمل کریں گے۔ اسکول کے مرکزی گیٹ پر بچوں کی آنکھوں کو چیک کیا جائے گا اور اگر کوئی معمولی سا بھی آشوب چشم کا شکار نظر آیا تو اسے واپس گھر بھیج دیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب میں آشوب چشم کیسز میں بڑی کمی نہ آ سکی اور 24 گھنٹوں میں آشوب چشم کے مزید 9 ہزار 401 کیسز سامنے آئے ہیں۔ بہاولپور میں سب سے زیادہ 1 ہزار 577 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، فیصل آباد اور ملتان میں 761 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Discussion about this post