اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا جس کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 9 درخواستیں بحال کرنے کی استدعا منظور کرلی گئی ہے۔ ان کیسز میں 9 مئی کے 3 مقدمات، اسلام آباد میں احتجاج کے 3 مقدمات، توشہ خانہ جعل سازی کیس، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں۔ 6 درخواستیں سیشن کورٹ اور 3 انسداد دہشت گردی عدالتوں میں ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں بحال کرتے ہوئے ضمانت خارج کرنے کے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دئے اور ٹرائل کورٹس کو دوبارہ سماعت کا حکم بھی دیا۔
Discussion about this post