سائفر کیس میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جوڈیشل کمپلیکس میں طلبی سے متعلق وزارتِ قانون کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دریافت کیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی جوڈیشل کمپلیکس طلبی پر سیکیورٹی رسک تو نہیں؟ سائفر کیس کے جیل ٹرائل سے متعلق آپ کیا سمجھتے ہیں؟ جج ابوالحسنات کا کہنا ہے کہ عدالت سائفر کیس کا ٹرائل اڈیالا جیل میں کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ صورتِ حال دیکھتے ہوئے سائفر کیس کی سماعت کے لیے مناسب نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے اس خط میں استدعا کی گئی ہے کہ سائفر کیس کی بدھ کی سماعت اور جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں۔
Discussion about this post