نون لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف آج سے عوام اور کارکنوں سے رابطہ کی مہم کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں سابق وزیراعظم لاہور میں سب سے پہلے اپنے حلقے کا رخ کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ شہباز شریف کارکنوں اور عوام کو نواز شریف کے استقبال اور مستقبل کے ایجنڈے پر اعتماد میں لیں گے۔ مسلم لیگ نون کے بانی میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
Discussion about this post