انسداد دہشت گردی کی لاہور کی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں چیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وکلا کو حتمی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی۔ اس موقع پر عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے بہن علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اُن کے بھائی خاصے کمزور ہوگئے ہیں۔ ان کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ کسی کی ان سے بات نہیں ہوئی اور ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا۔ علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کے الیکشن کی تاریخ نہ دینے کے اعلان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو خاصا مایوس کیا، اُن کا کہناہے کہ صدر نے اس معاملے میں آئینی کردار ادا نہیں کیا، اس پر وہ بہت دکھی ہیں۔
Discussion about this post