بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دفاعی ٹیم انگلینڈ اور رنراپ نیوزی لینڈ کے درمیان عالمی کرکٹ کپ کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ایک بج کر 30 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ اس بڑے ایونٹ میں 10 ٹیمیں 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک ورلڈ کپ ٹرافی کے لیے ایکشن نظر آئیں گی۔
شریک ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کُل 45 لیگ میچز کھیلیں گی۔4 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 15 نومبر کو ممبئی اور 16 نومبر کو کولکتہ میں ہوں گے جبکہ فائنل 19 نومبر کو احمدآباد میں ہوگا۔ سیمی فائنل اور فائنل میں ریزرو دن ہوں گے۔ عالمی کپ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنر اَپ ٹیم کو 20 لاکھ ڈالر ملیں گے۔ اسی طرح، سیمی فائنلز ہارنے والی ٹیموں کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے، جس کی مجموعی رقم 16 لاکھ امریکی ڈالر بنتی ہے۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر یعنی جمعے کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔
Discussion about this post