لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جس میں شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نگراں حکومت کو ترقیاتی منصوبے شروع کرنے میں پتا نہیں اتنی کیا جلدی ہے، اسموگ کا سیزن شروع ہو چکا ہے اس کے لیے 6 ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے۔ عدالت نے فیصلہ کیا کہ مکانات میں گاڑیاں دھونے پر 3 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح غلط جگہ گاڑی پارک کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ گھر میں گاڑی دھونے پر جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا۔ عدالت کے مطابق ملک میں پانی کا مسئلہ انتہائی سنجیدہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایل ڈی اے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رجسٹرار کو احکامات سے متعلق آگاہ کر دے۔ اس موقع پر جوڈیشل واٹر کمیشن نے تجویز دی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2 ہزار روپے جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے۔
Discussion about this post