ایشیائی کھیلوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو افغانستان کےہاتھوں 4 وکٹوں سے شکست ہوئی۔ ٹاس جیت کر افغانستان نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے افغان ٹیم کے لیے 116 کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے ٹاپ اسکورر عمیر یوسف 24 رنز بنا رہے جبکہ عرفات منہاس نے 14 رنز کی باری کھیلی۔ ان کے علاوہ عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 3 جبکہ قیس احمد اور ظہیر خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں افغان ٹیم بھی مشکلات سامنا کرنا پڑا اور صرف 84 رنز پر اس کے 6 کھلاڑیوں آؤٹ ہوچکے تھے لیکن اس موقع پر کپتان گلبدین نائب نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ افغان ٹیم نے 13 گیندوں پہلے ہدف کو عبور کیا۔ اب فائنل میں افغان ٹیم بھارت کا مقابلہ کرے گی۔پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔
Discussion about this post