پنجاب حکومت نے جناح ہاؤس حملے کے ملزمان کا جیل میں ٹرائل کرنے کا نوٹی فکشن جاری کردیا ہے۔ جس میں یہی کہا گیا ہے کہ ملزمان کا ٹرائل سینٹرل جیل لاہور میں ہوگا۔ نوٹی فکشن کے مطابق عسکری ٹاور پر حملے، تھانہ شادمان پرحملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا ٹرائل بھی جیل میں ہوگا۔پراسیکیوشن نے ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے عدالت میں جمع کرا رکھے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جناح ہاؤس حملہ کیس کے اسپشل پراسکیوٹر فرہاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ اتنی بڑی تعداد میں ملزمان کو ہردن جیل سے عدالت لانا اور واپس لے جانا مشکل کام ہے۔ کوشش ہے کہ مقدمے کا ٹرائل جلد از جلد مکمل کروائیں۔ اے ٹی سی رولز کے تحت کیس کی سماعت روزانہ ہوگی۔
Discussion about this post