اسلام آباد میں انڈین ہائی کمیشن نے عالمی کرکٹ کپ کی کوریج کے خواہش مند پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ابھی صرف اُن صحافیوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے جنہوں نے ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔ یاد رہے کہ کئی دنوں سے پاکستانی صحافیوں اور پرستاروں کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنے پر پاکستانی کرکٹ بورڈ اور دفترخارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری ایک بیان کے مطابق پی سی بی کو یہ دیکھ کر انتہائی مایوس ہے کہ پاکستانی صحافی اور شائقین ورلڈ کپ کے لیے انڈین ویزا حاصل کرنے کے معاملے میں اب بھی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔‘
Discussion about this post