احمد آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ جو کچھ ماضی میں ہوا اس پر کوئی دھیان نہیں۔ پوری توجہ حال پر ہے۔ عالمی کپ میں جیت کے لیے فیلڈنگ بہتر کرنی ہوگی۔ بابراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ حیدر آباد کی طرح احمد آباد میں بھی تماشائی پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔ بولرز کے پاس مارجن کم ہے، بولرز کو کہا ہے لینتھ پر قابو رکھیں، بھارت کے ٹاپ آرڈر کو کیسے آؤٹ کرنا ہے اس کے لیے پلان کرتے ہیں۔ بہرحال نسیم شاہ کی کمی محسوس کریں گے۔ شاہین آفریدی سے بہت توقعات ہیں۔

Discussion about this post