موبائل سم کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے اس کی کھلے عام فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پشاور بھر میں پابندی لگادی گئی ہے۔ ڈی سی پشاور نے پولیس کو غیر قانونی طریقوں سے موبائل سم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ سم کا استعمال جرائم اور غیر قانونی اقدامات کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Discussion about this post