لاہور میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ مسجد کے اندر فائرنگ فائرنگ کرکے 2 افراد کو شہید کیا گیا۔ جائے وقوع سے شواہد حاصل کیے گئے ہیں جبکہ ، جو ملزمان پکڑے گئے ہیں انہیں جلد عدالتوں میں پیش کریں گے۔ آئی جی پنجاب کہتے ہیں کہ اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ اس واقعے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔ اس دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی دوسرے ملک میں ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو پوری دنیا میں بےنقاب کرنے جارہے ہیں۔ پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے گئے، جنہیں بےنقاب کیا گیا ۔دشمن کو وہاں سے پکڑا کہ اسے اس کا اندازہ ہی نہیں تھا۔ آئی جی پنجاب پولیس کہتے ہیں کہ اگلی پریس کانفرنس میں ثابت کر دیں گے کہ ان سازشوں کے پیچھے کون سا ملک ہے۔
Discussion about this post