بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور اوپنر محمد رضوان کے خلاف 6 اکتوبر 2023 کوہالینڈ کیخلاف ورلڈ کپ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز ادا کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شکایت درج کرادی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب محمد رضوان کے خلاف عالمی کپ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ اس سے پہلے سری لنکا سے شاندار جیت کو غزہ کے نام کرنے پر بھارتیوں نے محمد رضوان کیخلاف آئی سی سی سے رجوع کیا تھا جس کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ جواب دیا تھا کہ یہ عمل اس کے دائرہ اختیار سے باہر کا ہےاور اسی لیے آئی سی سی نے یہ شکایات رد کردی تھیں۔
بہرحال اب ایک وکیل ونیت جندال نے آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کو اپنی شکایت میں کہا کہ محمد رضوان نے 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کیخلاف میچ میں پانی کے وقفہ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز ادا کی تھی، ان کا یہ عمل کھیل کی روح کے خلاف ہےکوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے اُس کی مذمت کی جانی چاہیے اور آئی سی سی کو محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ یاد رہے کہ یہ وہی بھارتی وکیل ونیت جندال ہیں جنہوں نے پاکستانی پریزنٹرزینب عباس کے خلاف بھی ان کی پرانی پوسٹ پر رپورٹ درج کرائی تھی۔
Discussion about this post