مرکزی بینک نے وضاحت کرتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس کے بعد اسٹیٹ بینک کے قیام کو 75 سال ہونے پر 75 روپے کا نیلا نوٹ جاری کیا گیا۔ اب عوام اس حوالے سے شک وشبہات کا شکار ہیں آیا کہ ہرے اور نیلا نوٹ میں سے کونسا نوٹ لین دین کے لیے قابل استعمال ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق 75 روپے کا ہرا اور نیلا کرنسی نوٹ دونوں ہی لین دین کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
#SBP clarifies that both blue and green color banknotes of Rs.75 are legal tender & can be used as medium of exchange in all transactions across Pakistan.https://t.co/ZDwC3GzqvG#SBPClarification pic.twitter.com/EdQxA3Zlhf
— SBP (@StateBank_Pak) October 16, 2023
Discussion about this post