مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرنڈر کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے ، کیسز کا سامنا کرنا چاہتے ہیں عدالت تک پہنچنے کے لیے گرفتاری سے روکا جائے۔ حفاظتی ضمانت کی درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ 21 اکتوبر کو اسپیشل فلائٹ سے اسلام آباد پہنچیں گے، عدالت تک پہنچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
Discussion about this post