مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے بڑی راحت، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں اُن کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ یہ محفوظ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔ فیصلے کے تحت نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری 24 اکتوبر تک کے لیے معطل کیے گئے ہیں اور اگر وہ اس تاریخ کے بعد عدالت نہ آئے تو وارنٹ بحال ہوجائیں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے معاملے پر نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق نواز شریف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔ اُن کی 24 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظورکرلی گئی ہے۔ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ نون لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
Discussion about this post