سابق وزیراعظم نواز شریف نے دبئی ہوائی اڈے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی اچھا ہوتا کہ آج 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے، دکھ کی بات ہے کہ ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے چلا گیا۔ جو پاکستان آئی ایم ایف کو بھی خدا حافظ کہہ چکا تھا وہ مسائل کا شکار ہے، وہ ملک جہاں لوڈشیڈنگ ختم ہو گئی تھی اور علاج کی سہولت موجود تھی کیا وہ پاکستان آج نظر آتا ہے؟ 2017 میں پاکستان میں روزگار مل رہا تھا اور علاج کی سہولت تھی، نوبت یہاں تک کیوں آئی؟ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ان کی بیٹی مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری آفس نہیں تھا، انہیں گرفتار کیا گیا۔ سب خدا پر چھوڑ دیا تھا۔ اب 4 سال بعد پاکستان جارہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم 9 مئی والے نہیں، ہم 28 مئی والے ہیں۔
We are the 29 May people, not the 9 May attackers: Nawaz Sharif pic.twitter.com/qXMZjWYHEK
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 21, 2023
Discussion about this post