نون لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس لوٹے اور لاہور کے مینارپاکستان پر جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ اُن کے دل میں رتی برابر بدلے یا انتقام کی خواہش نہیں۔ صرف پاکستانی قوم کی خوش حالی اور ترقی کی آرزو ہے۔
شیر اک واری فیر#خوش_آمدید_نوازشریف#TheEraOfNawazSharif pic.twitter.com/pISsbav8A9
— PMLN (@pmln_org) October 21, 2023
آئین پر عمل کرنے والے ریاستی ادارے، جماعتیں اور ستونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ 40 برس کی سیاست کا یہی نچوڑ رہا کہ اب بنیادی مرض دور کرنا ہوگا جس کی وجہ سے ملک بار بار حادثے کا شکار ہوجاتا ہے۔
سابق وزیراعظم کے مطابق ہم سب لوگوں کے خلاف کیسز بنائے گئے مگر کسی نے ن لیگ کا جھنڈا نہیں چھوڑا۔ نون لیگ سے پوچھا جاتا ہے کہ اس کا بیانیہ کیا ہے؟ ہمارا بیانیہ معلوم کرنا ہے تو اورینج لائن سے پوچھو جو شہباز شریف نے بنائی، ہمارا بیانیہ کراچی کی گرین لائن اور ہر شہر کی میٹرو بس سے پوچھو، ہمارا بیانیہ پوچھنا ہے تو ہماری اخلاقیات اور بزرگوں کی عزت سے پوچھو، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، 4 سال بعد بھی اُن جوش و خروش ٹھنڈا نہیں ہوا ہے۔
Discussion about this post