آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت سے فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کردیا گیا۔ عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی فرد جرم عائد کردی گئی۔ چییرمین پی ٹی آئی نے فرد جرم صحت سے انکار کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمہ ہے۔ وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی نے بھی فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔
Discussion about this post