الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی چیئرمین، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر نگراں حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے سے معذرت کرلی۔ وزات داخلہ کی طرف سے اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔ جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، وہ خود بھی اس کا اظہار کر چکے ہیں۔ الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی کہ وہ اڈیالہ جیل جاکر کیس کی سماعت کرے، پنڈی گنجان آبادی پر مشتمل ہے خطرات سے خالی نہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن کا موقف تھا کہ وزارت داخلہ اگر ایک فرد کوسیکیورٹی نہیں دے سکتی توالیکشن کیسے کرائیں گے ، کمیشن نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔ اس اس کیس کی سماعت 13 نومبر کو ہوگی ۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے آج کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے۔
Discussion about this post