احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت کے آس پاس سیکوریٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔نواز شریف کی 3 درخواستوں پر سماعت کے بعد عدالت نے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ نواز شریف کی قانونی ٹیم نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے عدالت میں جمع کروا دیے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظور کرلی ۔ جس کے بعد نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ روانہ ہوئے ۔ توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی پیشی کے بعد وکلا نے دلائل دینا شروع کردیے، جس پر عدالت نے نواز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے دائمہ وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دے دیے۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گئے، صدر مسلم لیگ ن میاں شہبازشریف بھی ہمراہ موجود۔ pic.twitter.com/WsHjsvT5FP
— PMLN (@pmln_org) October 24, 2023
Discussion about this post