الیکشن کمیشن کی طرف سے ملک بھر میں اگلے سال ہونے والے انتخابات پر غیر ملکی مبصرین کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے۔ انتخابات کی شفافیت کے لیے ملکی و غیر ملکی مبصرین کے لیے اوپن ڈور پالیسی ہے، غیر ملکی مبصرین کو الیکشن کمیشن میں ایکریڈیشن کرانا لازمی ہو گا۔غیر ملکی مبصرین ویزے کے جَلد حصول کے لیے وزارتِ خارجہ کے ’پاکستان آن لائن پورٹل‘ پر کوائف جمع کراسکتے ہیں ، ایکریڈیشن فارم الیکشن کمیشن کی ویب ساٸٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ایکریڈیشن جاری نہیں کیا جائے گا، غیر ملکی مبصرین کے لیے سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔ غیر ملکی مبصرین انتخابی بے قاعدگیوں کی رپورٹ جمع کرائیں گے۔
Discussion about this post