عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے یوسف جمیل نے چھوٹے بھائی عاصم جمیل کی خودکشی کی تصدیق کردی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں یوسف جمیل کا کہنا ہے کہ مرحوم بھائی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی منفی خبروں کا سد باب کرنے کے لیے یہ ویڈیو پیغام انتہائی بوجھل دل کے ساتھ ریکارڈ کرارہے ہیں۔ عاصم جمیل کی موت پورے خاندان کے لیے کسی بڑے سانحے سے کم نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھائی سے متعلق منفی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور ان کی وضاحت کرتے ہیں کہ بھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کے مریض تھے، گزشتہ 6 ماہ سے ان کی بیماری نے شدت اختیا کر لی تھی، جس کی وجہ سے انہیں الیکٹرک شاک لگائے جا رہے تھے تاکہ ان کے ڈپریشن کو کنٹرول کیا جا سکے لیکن اس کے باوجود کوئی فرق نہ ہوا۔
اتوار کو آج اتفاقاً عاصم جیمل گھر میں اکیلے تھے تو انہوں نے باہر سیکیورٹی پر تعینات گارڈ سے بندوق لےکر اپنی تکلیف اور اذیّت سے تنگ آ کر خود کو گولی مار لی۔ یوسف جمیل کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو بھی باتیں گردش کر رہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ مرحوم عاصم جمیل کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 7 بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔
Eminent religious scholar Maulana Tariq Jamil’s son commits ‘suicide’ pic.twitter.com/amG35iWC3K
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 29, 2023
Discussion about this post