ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد رہی۔ گزشتہ ماہ مختلف شہروں میں مہنگائی میں 1.07 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ میں دیہات میں مہنگائی میں 1.10 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ایک ماہ میں پیاز 38.7 فیصد اور دیگر سبزیاں 17.7فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ پھل 6.4 فیصد مہنگے ہوئے۔ گزشتہ ماہ انڈے 6 فیصد اور آلو 3.72 فیصد مہنگے ہوئے، اکتوبر میں بجلی چارجز 8.2 اور شادی ہال کا کرایہ 5.4 فیصد بڑھ گئے۔ سالانہ بنیادوں پر مصالحہ جات 84.5 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ایک سال کے دوران چینی 69.9، آٹا 63.3، چاول 62.2 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارۂ شماریات کے مطابق سال بھر میں درسی کتب 85 فیصد مہنگی ہوئیں۔ گیس 62.8 اور بجلی چارجز 50.6 فیصد بڑھ گئے جبکہ ایک سال کے دوران دوائیاں 36.6 فیصد اور موٹر فیول 30.8 فیصد مہنگا ہوا۔
Discussion about this post