نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ انتظامیہ کو اسلام آباد کی سیکیورٹی بڑھانے اور اسکولز میں اور اس کے اطراف منشیات فروخت کرنے والے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیاہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت میں ہوئے اجلاس میں سینئر سرکاری افسران بشمول نگراں وزیرداخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو مارگلہ نیشنل پارک کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ مارگلہ نیشنل پارک سمیت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کی خریدو فروخت کیلئے شہر کے مختلف حصوں میں قائم شورومز کی وجہ سے پارکنگ اور ٹریفک کیلئے پیدا کردہ مسائل کا فوری سد باب کیا جائے. اسلام آباد میں گاڑیوں کی نمائش، نیلامی و خرید و فروخت کے لیے مناسب مقام پر ایک کار سٹی کا جامع منصوبہ بنایا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہدایات دہتے ہوئے مزید کہق کہ اسلام آباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی جائے. اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کے لیے مزید 160 نئی بسیں آنے والی ہیں جس سے پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام مزید مؤثر ہو جائے گا. اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مرکزی ڈیجیٹل نظام کا قیام عمل میں لایا جائے. پرانی گاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر رائج ماحولیاتی آلودگی کے معیار پر فٹنس سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا جائے. ملک بھر میں ڈرائیونگ لائیسنس کے اجراء کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنایا جائے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں اسلام آباد کے انتظامی امور، امن و امان کی صورتحال اور انسداد منشیات کے حوالے سے اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا.
اجلاس میں وزیراعظم کو اسلام آباد میں سرکاری ملکیتی زمینوں پر غیر قانونی تجاوزات، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی زیر سرپرستی… pic.twitter.com/F8z9eudtaN
— Prime Minister’s Office (@PakPMO) November 6, 2023
Discussion about this post