پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی کپ کے دوران انضمام الحق کو فوری طور پر استعفیٰ دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ عالیہ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے علیحدہ ہو گئی ہیں ، انضمام الحق نے ایک انٹرویو میں کہا ہے ان کا کمپنی سے تعلق تھا۔ طلحہٰ، رضوان، انضمام الحق سمیت 4 افراد متعلقہ کمپنی کے پارٹنر تھے، کمیٹی کی جانب سے انضمام الحق کو بلایا جائے گا۔ انضمام الحق کی اسٹوری میڈیا نے اٹھائی جس کا کریڈٹ میڈیا کو جاتا ہے، رضوان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ عالیہ رشید کے مطابق ڈائریکٹر میڈیا کو بھی بھارتی ویزا نہیں ملا ۔ پی سی بی مستقبل میں آئی سی سی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھائے گا۔
Discussion about this post