لاہور میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے نون لیگ کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی جس میں یہ طے ہوا کہ 8 فروری کا ملک گیر الیکشن دونوں جماعتیں اب مل کر لڑیں گی۔ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی نے کی جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال بھی شامل تھے۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں شہباز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنماؤں نے نواز شریف کی معاونت کی۔ اس اہم ملاقات میں سندھ خصوصاً کراچی اور حیدرآباد میں دونوں جماعتوں کے مابین ممکنہ انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت دیگر معاملات زیر غور آئے جبکہ سندھ میں ایک بڑا انتخابی اتحاد بنانے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔نون لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان نے 6 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو سندھ بھر کے مسائل کے حل کے لیے چارٹر تیار کرے گی۔ کمیٹی دونوں جماعتوں کے درمیان اشتراک کے لئے حتمی تجاویز قیادت کو 10 روز میں پیش کریں گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور ایم کیوایم کا مشترکہ اعلامیہ
لاہور:7 نومبر
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم۔ کیو۔ایم) کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال شامل تھے، نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ… pic.twitter.com/38wTv7WaeC
— PMLN (@pmln_org) November 7, 2023
Discussion about this post