ریئل اسٹیٹ کمپنی کے بانی وچیئرمین کریم عامر علی نے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خوش خبری سنائی ہے۔ یہ فیصلہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے توسط اور معاونت سے پاکستان کے تعمیراتی شعبے میں 20 سے 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ حکومت پاکستان کے مشیر برائے گلف ممالک سردار قیصر حیات کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کے گروپ کے ساتھ آباد ہاؤس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کریم عامر علی کا کہنا تھا کہ یو ای اے کے اداروں کی کراچی کے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کا ری سے نا صرف پاکستان کی معیشت کو ترقی ملے گی بلکہ پاکستان کے شہریوں کو عالمی معیار کی رہائشی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔ اس موقع پر چیئرمین آباد آصف سم سم نے المیر ریئل اسٹیٹ بروکریج دبئی کی جانب سے کراچی میں تعمیراتی شعبے میں 25 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔
Discussion about this post