سندھ ہائی کورٹ میں شہر کراچی کی اہم اور مرکزی سڑکوں اور اہم چوراہوں پر تجاوزات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت عالیہ نے ڈپٹی کمشنرز اور اینٹی انکروچمنٹ فورس پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ جسٹس ندیم اخترنے ریمارکس دیے کہ قیوم آباد اور دیگر علاقوں سے تجاوزات ختم کی جائیں، قیوم آباد فلائی اوور کے اطراف میں تجاوزات ہی تجاوزات قائم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کے ہائی ویز کے اطراف میں تجاوزات کی بھر مار رہتی ہے، اگر آپریشن ہوتا بھی ہے تو کچھ دن بعد پھر سے تجاوزات لوت آتی ہیں، تجاوزات ختم کرنا کمشنر اور دیگر کی ذمے داری ہے۔ جسٹس ندیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ 2 دن میں شہر کے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، جہاں زیادہ تجاوزات ہیں ان علاقوں میں 2 دن میں پولیس چیک پوسٹ بنائی جائیں۔
Discussion about this post