سری لنکن عبوری کرکٹ کیمٹی کے سربراہ اور سابق کرکٹر ارجنا رانا ٹنگا نے اپنی ٹیم کی خراب مایوس کارکردگی کا سارا الزام بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ پر لگا دیا۔ ارجنا رانا ٹنگا کاکہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جے شاہ چلا رہے ہیں۔ جے شاہ صرف اس لیے عہدے پر ہیں کیونکہ ان کے والد امیت شاہ بھارت کے وزیر داخلہ ہیں۔ سری لنکا کی کرکٹ جے شاہ کے دباؤ کی وجہ سے تباہ ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جے شاہ کے سری لنکن کرکٹ کے چند حکام کے ساتھ رابطے ہیں جس کی وجہ سے وہ سری لنکن کرکٹ کو بھی اپنے کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ عالمی کپ میں سری لنکا کی ناقص کارکردگی کی بنا پر سری لنکن وزیرِ کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کر دیا تھا۔ جس کے جواب میں کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کے بعد آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔
Discussion about this post