احتساب عدالت لاہور کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ مونس الہیٰ پر الزام ہے کہ گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ طور پر ایک ارب سے زائد کرپشن اور کک بیکس وصول کی گئی ہے۔ عدالتی سمن کے باوجود مونس الہٰی حاضر نہیں ہورہے۔ اسی لیے اب عدالت نے ان کی جائیداد کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے نہ ہی تفتیش جوائن کی۔ جبھی عدالت نے اب مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا ۔
Discussion about this post