برطانوی اخبار ” ڈیلی میل ” نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی کرکٹ کپ کے سیمی فائنل سے پہلے ممبئی کی پچ تبدیل کردی گئی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ اقدام بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے اور نئی پچ اسپنرزکے لیے معاون ثابت ہوگی۔ بھارتی بورڈ کا یہ عمل آئی سی سی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ سیمی فائنل ایسی پچ پرہونا ہےجو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے،بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کےبغیر اپنی ٹیم کیلئے پچ تبدیل کر دی۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ممبئی اسٹیڈیم میں آج کے میچ کیلئے پچ نمبر7 استعمال ہونا چاہیے تھا، پچ نمبر7 تازہ ہے اس پر میچ کوئی نہیں ہوا۔ اخبار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی بورڈ یہ عمل فائنل میچ کے لیے احمد آباد اسٹیڈیم میں بھی کرسکتا ہے۔ یاد رہے کہ آج ممبئی کے میدان میں بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔
Discussion about this post