الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو غیرشفاف قرار دیتے ہوئے 20 دن میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا تب تک بلے کا نشان پی ٹی آئی کے پاس ہی رہے گا ورنہ واپس لے لیا جائے گا ۔ تحریک انصاف کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کرانے کے بعد 7 دن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی رپورٹ کمیشن میں جمع کرائی جائے۔ الیکشن کمیشن آفس کے باہر تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر کا میڈیا سے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے بہت افسوس ہوا، اس نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے یہ نہیں کہا تھا کہ پارٹی الیکشن آئین کے مطابق نہیں ہوئےبلکہ کہا تھا کہ دستاویزات پورے نہیں ہیں، ہم الیکشن کمیشن کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے فیصلے کوچیلنج کریں گے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے۔
Discussion about this post