نیشنل الیکٹر پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے وفاقی حکومت کی درخواست پر کے الیکٹرک صارفین پر ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا نے منظوری کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا ہے۔ اب کراچی کیلئے بجلی کی تقسیم کار کمپنی کےالیکٹرک صارفین پر اضافی سرچارج دسمبر 2023 سے نومبر 2024 تک لاگو رہے گا۔ جس کی وجہ سے کراچی والوں پر 24 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ وفاقی حکومت سرچارج عائد کیے جانے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نیپرا اعلامیہ کے مطابق اضافے کا اطلاق کےالیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
Discussion about this post