نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا آزاد اور خود مختار ہے۔ جب ہم بچے تھے تو صبح اٹھ کر اخبار دیکھتے تھے لیکن اب سب سے پہلے سوشل میڈیا دیکھا جاتا ہے۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ نج کاری پر توجہ دے رہے ہیں اور پی آئی اے کی نجاری پہلی ترجیح ہے۔ ہم نا صرف خطے بلکہ خطے سےباہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سےمتعلق اچھی خبریں ملیں گی۔ اگلے ہفتے تک کچھ ایم اویوز پردستخط ہوں گے۔ بیرونی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ بہت ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔
Discussion about this post