سپریم جوڈیشنل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف کارروائی کے معاملے پر جسٹس مظاہر نقوی نے اب خود کو ملنے والے دونوں شوکاز نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیے ہیں۔ انہوں نے درخواست میں وفاق کو وزارت قانون کے ذریعہ فریق بناتے ہوئے استدعا کی کہا کہ اُن کے خلاف شکایات کو کھلی عدالت میں سنا جائے۔ یاد رہے کہ جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو 2 شو کاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف دس شکایات زیر التوا ہیں۔
Discussion about this post