اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔ سوالات دے دیے گئے ہیں اور ان کے جوابات بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جواب جمع ہوگیاہے، مزید کاروائی ہوگی، اس کے لیے تھوڑا وقت درکار ہے جو عدالت عنایت فرمائے۔ وکیل صفائی نے عدالت میں کہا کہ 2019 میں سوالنامہ تیارکیا، میاں صاحب بیمار تھے، فراہم نہ کیاجاسکا۔ جو ریفرنس تیار کیا، جو گاڑی لکھی اس کی واپسی کے لیے کوئی ریکارڈ نہیں۔ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔ جس پر عدالت نے نیب سےدریافت کیا کہ اب اس پر کیا کریں گے؟، پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔ عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو شامل تفیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
Discussion about this post