لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے خاتمے اور اس کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایل ڈی اے کے رکن نے بتایا کہ رات 10 بجے کے بعد عدالتی حکم پر جوہر ٹاؤن میں 36 کیفے سیل کیے گئے، کیفے مالکان نے ہائی کورٹ سے ہی ڈی سیل کرانے کا حکم لیا۔ جس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر کیفے ڈی سیل کرنے کا تحریری حکم پیش کیا جائے۔ اس موقع پر عدالت نے حکم دیا کہ ایسے گھریلو صارفین جو پانی کو ضائع کرتے ہیں ان پر فوری طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ عدالت نے پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کو 20 ہزار روپے جرمانہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
Discussion about this post