ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سارہ انعام قتل کے مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ عدالت نے 9 دسمبر کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم شاہنواز امیر کو سزائے موت سنادی گئی جبکہ 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔ ملزم کی والدہ ثمینہ شاہ کو بری کر دیا۔ آج فیصلے سنائے جانے کے وقت ملزم شاہنواز امیر کو کمرہ عدالت لایا گیا۔ ملزم کے والد ایاز امیر، والدہ ثمینہ شاہ اور دیگر رشتہ دار بھی کمرہ عدالت میں تھے۔ سارہ انعام کو 23 ستمبر 2022 کو قتل کیا گیا تھا، ان کے قتل کے الزام میں ملزم شاہنوار امیر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس میں شاہنوار امیر کی والدہ ثمینہ شاہ بھی ملزمہ نامزد ہیں۔ ملزمان پر 5 دسمبر 2022 کو فرد جرم عائد کی گئی تھی
Discussion about this post