ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے منگل کو شاہ محمود قریشی کے نظر بندی آرڈرز جاری کیے تھے، نظربندی آرڈرز میں ان سے 9 مئی واقعات سے متعلق تفتیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ آج جب شاہ محمود کو اڈیالہ جیل سے ضمانت پر رہائی متوقع تھی تو انہیں راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل سے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، ان کی سائفر کیس میں ضمانت ہو چکی ہے، شاہ محمود قریشی کے 15 دن کے نظر بندی آرڈر جاری ہو چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے نظربندی حکم واپس لینے پر شاہ محمود کو گرفتار کیا گیا، سی پی او راولپنڈی نے ڈپٹی کمشنر سے نظربندی حکم واپس لینے کی سفارش کی تھی، نظر بندی حکم واپسی پر شاہ محمود کو رہا کیا گیا اورفوری دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے تھانہ آر اے بازار منتقل کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش کیا جائے گا۔ اُدھر جانب شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ بے گناہ ہیں اور سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہے ہیں۔
Discussion about this post